سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا، بلاول بھٹو

February 26, 2021
کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ملاقات کی، بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔
بلاول بھٹو نے دوران ملاقات گفتگو میں کہا، دھاندلی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا، سینیٹ الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا، اگر آج بھی صاف و شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔