سعید انور کی بھارت کیخلاف ون ڈے میں 194 رنز کی تاریخی اننگز کی آج 23 ویں سالگرہ


سعید انور ، بھارت ، ون ڈے ، 194 رنز ، تاریخی اننگز ، آج ، 23 ویں سالگرہ ، لاہور ، 92 نیوز
21 مئی, 2020 1:02 شام

لاہور (92 نیوز) قومی ہیرو سعید انور کی بھارت کیخلاف ون ڈے میچ میں ایک سو چورانوے رنز کی تاریخی اننگز کی 23 ویں سالگرہ ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور کی بھارت کیخلاف 194 رنز کی شاندار اننگز کو 23 سال گزر گئے، آج کے دن 1997 میں پاکستان کے لیجنڈری بلے باز سعید انور نے بھارت کیخلاف 194 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

چنائی کا میدان، آمنے سامنے بھارت اور پاکستان ، پھر کیا ہوا پاکستانی سابق اوپننگ بلے باز سعید انور نے بھارتی باؤلنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور 194 رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل ڈالی۔

جارح مزاج بلے باز کی اننگز میں پانچ چھکے اور 22 چوکے شامل تھے، آج 23 سال بعد بھی یادگار اننگز شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

سعید انور نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز سر ویوین رچرڈ کے 189رنز کا ریکارڈ توڑا، ون ڈے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کا اعزاز کافی عرصہ سعید انور کے پاس رہا۔

آئی سی سی نے بھی پاکستانی لیجنڈری بلے باز کی تاریخی اننگز کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز