سعودی ولی عہد کےدورے میں 20 ارب ڈالرز کے معاہدے ہونگے

February 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاک سعودیہ تعلقات میں نئی جہتوں کا آغاز ہونے والا ہے، سعودی ولی عہد کے دورے میں 20 ارب ڈالرز کے تاریخی معاہدے ہوں گے ۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئیں گے ، اس دوران دونوں ممالک کے مابین 20 ارب ڈالرز کے تاریخی معاہدے ہوں گے ۔
سعودی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے اور معاہدے کریں گے ، دورے سے دونوں ممالک کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔