سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فروری 15 ارب ڈالر گوادر
۳۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۰۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت اہم امور پر بات چیت ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان قریباً 15 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔ ان منصوبوں کے تحت گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلکس تعمیر کیا جائے گا، جب کہ آئل ریفائنری بھی اسی پراجیکٹ کا حصہ ہو گی۔

سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے محمد بن سلمان کا دورہ 2 روزہ ہو گا۔ پاکستانی قوم سے تاریخی خطاب بھی کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز