سعودی وقت کے مطابق بارہ بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ پر ہو گا ، ماہرین فلکیات


قبلہ رخ کا تعین ‏ سورج ‏ بیت اﷲ ‏ اسلا م آباد ویب ڈیسک
27 مئی, 2020 10:20 دن

 ریاض (92 نیوز) سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی وقت کے مطابق بارہ بج کر 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ پر ہو گا۔

سورج کے اس مقام پر آنے سے مختلف  ممالک میں آباد مسلمان قبلے کی سمت  آسانی سے متعین کر سکتے ہیں ۔ جب بھی سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہو جاتا ہے۔

کرہ ارض پر ہر جگہ سورج کا رخ قبلے کی طرف ہوتا ہے۔ خانہ کعبہ کے اوپر ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زاویہ 89.93 رہتا ہے۔

خانہ کعبہ پر سورج سال میں دو مرتبہ آتا ہے۔ پہلی بار 27 مئی اور دوسری مرتبہ 15 جولائی کو آتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز