سعودی مارکیٹ سے غیر ملکی لیبر کا بڑی تعداد میں انخلا جاری

۰۲ نومبر, ۲۰۱۸ ۹:۱۷ دن

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ سے غیر ملکی کارکنوں کا بڑی تعداد میں انخلا جاری ہے۔ لیبر رپورٹ کے ہوش ربا انکشافات نے ہلچل مچادی۔

سعودی لیبر مارکیٹ کے حوالے سے جدوی انویسٹمنٹ کمپنی کی سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے ، جس کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں روزانہ 3 ہزار 466 غیرملکی کارکن ملک چھوڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 3 لاکھ غیرملکی کارکنوں نےسعودی لیبر مارکیٹ چھوڑ دی۔

گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی سے اب تک نکالے گئے۔ غیر ملکی کارکنوں کی تعداد 11 لاکھ ہو گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر ملکی کارکنوں کےاخراج کی ایک وجہ اہلخانہ فیس میں سو فیصد اضافہ بھی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز