Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب کا کورونا پابندیوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا کورونا پابندیوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان
March 6, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے کورونا پابندیوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کر دیا، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ریسٹورنٹس اور سینما گھر کل سے کھول دیے جائیں گے ۔

سعودی عرب میں ان ڈور تفریحی مراکز اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی کل سے شروع  کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ، شادی سمیت ہر طرح کی تقریبات پر پابندی برقرار رہے گی۔

سعودی عرب کی جانب سے پروازوں کی بحالی سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔