Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا، نوٹیفکیشن جاری

سعودی عرب نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا، نوٹیفکیشن جاری
January 3, 2021

کراچی (92 نیوز) سعودی عرب نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا، سعودی سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ پی آئی اے کی تمام پروازیں آج سے سعودی عرب جاسکیں گی۔

سعودی حکام کی جانب سے پابندی ختم ہونے پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن فعال ہوگیا۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوایشن کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آج سے تمام پی آئی اے پروازوں پر مسافر سعودی عرب جا سکیں گے۔

اِس سے قبل صرف مسافر صرف سعودی عرب سے پاکستان آ سکتے تھے۔

ترجمان پی آئی اے پروازوں پر نئی بکنگ اور پرانی بکنگ فعال کروانے کیلئے مسافر کال سینٹر یا دفاتر سے فوری رابطہ کریں۔