Wednesday, January 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب نے محصور پاکستانی عمرہ زائرین کی میزبانی کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے محصور پاکستانی عمرہ زائرین کی میزبانی کا اعلان کر دیا
March 1, 2019
 ریاض (92 نیوز) پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈوں کی بندش کے معاملے پر سعودی عرب نے محصور پاکستانی عمرہ زائرین کی میزبانی کا اعلان کر دیا۔ سعودی سفارتخانہ کے مطابق سعودی قیادت نے مکہ، مدینہ کے گورنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ سعودی سفارتخانہ کے مطابق پاکستانی عمرہ زائرین کی ہر ممکن میزبانی کریں گے۔ تمام پاکستانی عمرہ زائرین کو مکہ اور مدینہ کے ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا۔ پاکستان کی فضائی حدود، ہوائی اڈے کھلنے پر واپسی کا انتظام کیا جائیگا۔ سعودی ادارہ برائے شہری ہوا بازی پاکستانیوں کیلئے ٹکٹ بکنگ یقینی بنائے گا۔ سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ دوبارہ ٹکٹ بکنگ کیلئے ایئر لائن کمپنیوں سے رابطے میں ہیں۔