سعودی عرب میں 5 روزہ مکمل کرفیو کا آغاز


سعودی عرب ، 5 روزہ مکمل کرفیو ، سعودی وزارت داخلہ ، ریاض ، 92 نیوز
۲۳ مئی, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۶ دن

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں 5 روزہ مکمل کرفیو کا آغاز ہوگیا، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو 24 گھنٹے رہے گا، عیدالفطر سادگی سے منائی جائے گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مساجد میں نماز عید اور دیگر نمازوں پر پابندی ہوگی، لوگ گھروں میں بنا خطبے کے نماز عید ادا کریں گے۔

ایک روز قبل سعودی فقہ اکیڈمی اور الازہر یونیورسٹی کے ماتحت دارالافتا نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے اور لگنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کے ماحول میں عید الفطر کی نماز گھروں میں ادا کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز