Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب میں روح پرور واقعہ ، شہری کی سجدے کی حالت میں میت مل گئی

سعودی عرب میں روح پرور واقعہ ، شہری کی سجدے کی حالت میں میت مل گئی
July 23, 2020
 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں روح پرور واقعہ ہیش آیا۔ شہری کی سجدے کی حالت میں میت مل گئی۔ ریاض میں چالیس سالہ شہری تین دن سے لاپتہ تھا۔ سعودی عرب میں گزشتہ تین روز سے لاپتہ شہری ذویحی حمود العجالین کی لاش حالت سجدہ میں مل گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی پولیس کی ایک امدادی ٹیم کو ذویحی حمود العجالین نامی 40 سالہ شہری کی لاش صوبہ الریاض میں واقع ایک صحرا کے وسط سے ملی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں  ذویحی حمود العجالین کی ڈبل کیبن کار پر لکڑیوں کا بنڈل دیکھا جاسکتا ہے۔ صارفین کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے وہ صحرا میں لکڑیاں اکٹھی کرنے گئے تھے۔ حمود العجالین کی لاش کی ویڈیو سوشل میڈیا پربڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے اور لوگ ان کی مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں۔ لاپتہ ہونے والے 40 سالہ ذویحی حمود العجالین کا تعلق الریاض کے علاقے وادی الدواسر سے ہے۔ وہ گزشتہ جمعرات کو گھر سے نکلے اور لاپتہ ہو گئے تھے۔ کار سے چند میٹر کے فاصلے پر صحرا میں ذویحی حالت سجدہ میں پائے گئے۔ دوران نماز ہی روح قبض ہو گئی۔