Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

سعودی عرب سے اجازت کے بغیر ایک ہزار خواتین بیرون ملک روانہ

سعودی عرب سے اجازت کے بغیر ایک ہزار خواتین بیرون ملک روانہ
August 21, 2019 02:10 pm

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب میں مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ملنے کے بعد ایک دن میں ایک ہزار خواتین  بیرون ملک روانہ ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 سال اور اس سے زائد عمر کی ایک ہزار خواتین سعودی عرب کے سب سے بڑے صوبے الشرقیہ سے بیرون ملک روانہ ہوئیں۔ یہ پہلا موقع تھا کہ بیک وقت اتنی خواتین بیرون ملک روانہ ہوئیں اور انہیں سفر کرنے کے لیے کسی بھی طرح کا اجازت نامہ دکھائے بغیر ایئرپورٹ حکام کے آگے سے گزرنا پڑا۔ سعودی عرب نے 2 اگست کو بالغ خواتین کو کسی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی تھی۔

Contact Details