سعودی حکومت کا 31مئی سے مکہ مکرمہ میں بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان


KSA Saudia Arabia
۲۸ مئی, ۲۰۲۰ ۹:۴۱ دن

ریاض ( 92 نیوز) سعودی حکومت نے  31 مئی سے مکہ مکرمہ میں بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کر دیا ، شہریوں کو صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

21 جون سے مکہ مکرمہ کی مساجد نمازیوں کیلئے کھول دی جائیں گی ، بیوٹی پارلرز،فٹنس سنٹرز،باربر شاپس ،ہیلتھ اینڈ سپورٹس کلبز، تفریحی مراکز ،سینما گھر بند رہیں گے۔

پبلک مقامات پر 24 گھنٹے سماجی فاصلے کی پابندی مؤثر رہے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.