Saturday, July 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سعودی حکام نے حج میں شرکت کیلئے طریقہ کار کا اعلان کردیا

سعودی حکام نے حج میں شرکت کیلئے طریقہ کار کا اعلان کردیا
June 24, 2020
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے حکام نے حج میں شرکت کیلئے طریقہ کار کا اعلان کردیا، پہلی ترجیح سکیورٹی فورسز اور طبی عملہ ہوگا، دیگر افراد کوصحت کی شرائط پر پورا اترنے پر اجازت دی جائے گی، شاہ سلمان کی زیرصدارت اجلاس میں محدود حج کو اسلامی شریعت کے مطابق قرار دے دیا گیا۔ سعودی وزارت حج کی جانب سے حج میں شرکت کیلئے طریقہ کار واضح کر دیا گیا، جس کے مطابق مملکت میں مقیم حج کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن وزارت حج کے" ای گیٹ " کے ذریعے ہوگی۔ سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر صالح محمد بنتن کا کہنا تھا کہ حج کیلئے سکیورٹی فورس کے اہلکاروں اورطبی عملے کو ترجیح دی جائے گی،،جبکہ مملکت میں مقیم غیرملکیوں کا تعین صحت کی شرائط وضوابط کے تحت کیا جائے گا۔ دوسری جانب خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس بھی ہوا، جس میں محدود حج کے فیصلے اور دیگر امور کوزیر بحث لایا گیا، کابینہ کا کہنا تھا کہ محدود حج کا فیصلہ اسلامی شریعت کے مقاصد کی تکمیل کیلئے کیا گیا ہے۔