سعودی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے کیا، عادل الجبیر

سعودی تیل تنصیبات، حملہ، ایران ،عادل الجبیر،نیویارک ،92نیوز
۲۵ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۷ دن

نیویارک (92 نیوز) سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا کہ یقین ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملہ ایران نے کیا، جنگ نہیں چاہتے لیکن ایران کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کا رویہ غلط ہے، اقوام متحدہ حملے کی تحقیقات میں مدد کر رہا ہے۔

سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امور نے نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی تحقیقات مکمل ہونے پر سعودی عرب فوجی رد عمل پر غور کرے گا۔

انہوں نے کہا ہم بین الاقوامی امداد کو متحرک کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا ہم سفارتی، اقتصادی اور فوجی آپشنز پر غور کر کے فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز