سسٹم خرابی کے باعث 30 کروڑ ٹویٹر صارفین کا ڈیٹا لیک

۰۴ مئی, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۴ شام

کیلی فورنیا (92 نیوز) فیس بک کے بعد ٹویٹر پر بھی ڈیٹا چوری کا خطرہ سامنے آ گیا۔ سسٹم میں خرابی کے باعث تیس کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک ہو گیا۔ کمپنی نے تمام یوزرز کو اپنے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹویٹر انتظامیہ نے اپنے تیس کروڑ صارفین کی معلومات لیک ہونے کا اعتراف کر لیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کے نظام میں ایک بگ کی نشاندہی ہوئی تھی جس کی وجہ سے صارفین کے آئی ڈی اور پاس ورڈ ظاہر ہو گئے تھے۔

عموماً یہ معلومات کوڈ کی صورت میں محفوظ ہوتی تھیں جسے کمپنی کا کوئی بھی ملازم نہیں پڑھ سکتا تھا۔

ٹویٹر انتظامیہ کے مطابق اس خرابی کو فوری دور کر لیا گیا ہے جبکہ اس دوران کوئی بھی ہیکر ان کے سسٹم تک رسائی حاصل نہیں کرسکا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.