سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہوگئی

سری لنکن ‏ کرکٹ ٹیم ‏ پاکستان ‏ ٹیسٹ میچ ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز
۱۷ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۲۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے ویران میدانوں میں اب لگے گی رونق ،  دس سال بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہو گئی ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں لاہور میں مد مقابل ہوں گی۔

سری لنکن حکام کی طرف سے پاکستان میں ٹیسٹ  میچ کھیلنے کا فیصلہ سکیورٹی وفد کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے،سری لنکن سکیورٹی وفد نے چند روز پہلے پاکستان کا دورہ کیا  جس میں سکیورٹی وفد نے کراچی اور لاہور میں سکیورٹی کا جائزہ لیا اور پاکستان کے سکیورٹی اقدامات پر  اظہار اطمینان کیا ہے۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ  باقاعدہ اعلان کرنے سے قبل کھلاڑیوں  کو اعتماد میں لیا جائے گا، جس کے بعد سری لنکن ٹیم دوبارہ دس سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

سال 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز