Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سری لنکن کرکٹ ٹیم نیٹ پریکٹس کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی

سری لنکن کرکٹ ٹیم نیٹ پریکٹس کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی
October 4, 2019
لاہور (92 نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی، مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا، ٹیم کے روٹ کی فضائی نگرانی کی گئی، سری لنکن کرکٹ ٹیم 7 بجے پریکٹس کا آغاز کرے گی، ٹیم 10 بجے تک پریکٹس کرے گی۔ قذافی اسٹیڈیم پہنچنے پر کپتان سری لنکن ٹیم داسن شناکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی سی بی اور پاکستانی حکومت کے شکرگزارہیں، امید ہے ہماری ٹیم ٹی ٹونٹی میں بہترین کھیل پیش کرے گی، ہم نے ماضی میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ داسن شناکا نے مزید کہا کہ پاکستان ٹی ٹونٹی کی نمبرون ٹیم ہے، دوسری بار پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان اچھی ٹیم ہے مگر مجھے اپنے لڑکوں پر اعتماد ہے، سری لنکن کپتان  بولے کہ مجھے امید ہے سینئر کھلاڑی ٹیسٹ کھیلنے پاکستان ضرور آئیں گے۔ پریکٹس کے بعد مہمان ٹیم سخت سکیورٹی میں واپس ہوٹل روانہ ہوگی۔    

رابطہ کیجیے