سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست، قومی ٹیم کی کپتانی پر سوالات اٹھ گئے

سری لنکن ٹیم اچھی، ٹی ٹونٹی ، ٹاس، اہمیت کا حامل ،سرفراز،لاہور، پریس کانفرنس ،92نیوز
۱۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۲ شام

لاہور (92 نیوز) سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر قومی ٹیم کی کپتانی پر سوالات اٹھ گئے۔ ٹیسٹ ٹیم کیلئے سرفراز احمد کی جگہ نیا کپتان لائے جانے کا امکان بھی پیدا ہو گیا۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز وائٹ واش نے سرفراز احمد کی کپتانی  پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ چیئرمین پی سی بی پر سرفراز کی جگہ قومی کرکٹ ٹیم  کا نیا کپتان بنانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی سربراہی کی ذمہ داری اظہرعلی کے سر پر بیٹھنے کا امکان ہے۔ قائداعظم ٹرافی ڈومیسٹک کرکٹ میں اظہر علی کی قیادت سب سے بہتر رہی۔ قائدانہ صلاحیتوں کے بہترین اظہار پر اظہرعلی کو بہترچوائس سمجھا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کھلاڑیوں کے علاوہ کپتانوں کی کارکردگی کا بھی بغور جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز