Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے سلیکٹرز کی مشاورت مکمل

سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے سلیکٹرز کی مشاورت مکمل
December 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے سلیکٹرز کی مشاورت مکمل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق فواد عالم ، سمیع اسلم اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ آئوٹ آف فارم، فخر زمان اپنی کارکردگی سے پریشان ہیں۔ کہتے ہیں تیکنیک پر محنت کررہے ہیں ، مکی آرتھر تکنیک پر کام نہیں کرتے تھے، وہ ذہنی طور پر پختہ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ فاسٹ بالر سہیل خان بھی  قومی ٹیم میں واپسی کے لئے پر امید ہیں۔ کہا انہوں نے اپنا کام کر دیا اب سیلکٹرز کی باری ہے۔ سہیل خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کی عمر نہیں فٹنس اہم ہوتی ہے۔ 30 سال کے بعد کی کھلاڑی اصل کرکٹر بنتا ہے۔