Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سری لنکا کیخلاف کرکٹ سیریز، قومی ٹیم آج کراچی پہنچے گی

سری لنکا کیخلاف کرکٹ سیریز، قومی ٹیم آج کراچی پہنچے گی
September 23, 2019
کراچی (92 نیوز ) پاکستان اور سری لنکا سیریز کیلئے بھرپور جوش وخروش پایا جارہا ہے، قومی ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے آج کراچی پہنچے گی، کرکٹ شائقین نے ٹکٹوں کی تلاش شروع کردی، 500 روپے والی ٹکٹوں کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے، کپتان سرفراز اور دیگر کھلاڑیوں نے مفت خوروں سے ٹکٹ کیلئے معذرت کر لی۔ قومی کرکٹ ٹیم آج شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیٹ پریکٹس کرے گی، مہمان ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی، سری لنکن ٹیم 26 ستمبر کو پریکٹس کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان 26 ستمبرکوپری میچ پریس کانفرنس اورٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر، دوسرا 29 ستمبراور تیسرا 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے جبکہ 3 ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔