Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سری لنکا کا ملک میں مسلمان خواتین کے برقع پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

سری لنکا کا ملک میں مسلمان خواتین کے برقع پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ
March 13, 2021

کولمبو (92 نیوز) سری لنکا نے ملک میں مسلمان خواتین کے برقع پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ملک میں ہزاروں اسلامی اسکولز بند کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

وزیر برائے عوامی تحفظ سارتھ ویراسکیرا کا کہنا ہے کہ برقع پر پابندی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر لگائی، ہمارے آغاز کے دنوں میں مسلم خواتین اور لڑکیاں کبھی برقع نہیں پہنتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا، اب مسلم خواتین کی جانب سے برقعے کےاستعمال میں اضافہ ہواہے۔ حکومت ہزار سے زائد مدرسہ اسلامک اسکولوں پر پابندی کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔