Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سری لنکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کی امید دم توڑنے لگی

سری لنکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کی امید دم توڑنے لگی
April 20, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سری لنکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کی ایک اور امید دم توڑنے لگی ، حکومت نے سری لنکن ائیر لائن پر پاکستانیوں کو  واپسی کی اجازت نہیں دی ،  سری لنکا کی خصوصی پرواز کل اپنے شہریوں کو لینے پاکستان پہنچے گی ، پاکستان کے بارہ فرسٹ کلاس کرکٹرز، ٹینس پلیئرز اور طلبہ سمیت درجنوں پاکستانی شہری سری لنکا میں پھنسے ہیں ۔

پاکستانی سفارتخانے نے سری لنکن حکام کو پرواز پر پاکستانیوں کو لے جانے کیلئے منایا ، حکومت سری لنکن پرواز میں پاکستانی مسافروں کو لانے کی اجازت دینے سے انکاری ہے ۔

سری لنکا میں  پھنسے فرسٹ کلاس کرکٹرز میں اظہر عطاری ، کاشف نوید ، احسن بیگ ، فیضان خان ، محتشم علی ، علی منظور ، قیصر اشرف ، عابد حسن،ٹینس کھلاڑیوں میں حبا اقبال ، حیا نور ، اقرا رحمن اور میاں ابصر علی شامل،تمام کرکٹرز نے اٹھارہ مارچ کو واپس آنا تھا۔

کھلاڑیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کل سری لنکن فلائٹ  اپنے شہریوں کو پاکستان لینے آئے گی ،اس میں ہمیں بھی واپس بلایا جائے۔مجموعی طور پر 74 پاکستانی سری لنکا میں پھنسے ہوئے ہیں۔