سری لنکا دھماکے ، پولیس چیف ، سابق سیکرٹری دفاع گرفتار


سری لنکا پولیس چیف سیکرٹری دفاع کولمبو نیٹ نیوز ایسٹر ‏ چرچز ‏ ‏6 خود کش حملے
۰۳ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ دن

کولمبو(نیٹ نیوز) سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر چرچز اور ہوٹلوں پر 6 خود کش حملوں کو روکنے میں ناکامی پر پولیس چیف اور سابق سیکرٹری دفاع کو گرفتار کر لیا گیا ، یہ بات پولیس کے ترجمان نے بتائی ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں پولیس انسپکٹر جنرل پوجیتھ جایاسندارا اور سابق سیکرٹری دفاع ہیماسیری فرنانڈو کو حراست میں لیا گیا ہے ، دونوں کو قتل کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

دونوں افسران گرفتاری کے وقت ہسپتال میں زیرعلاج تھے ،انکے علاوہ مزید 9 پولیس افسران کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب ان سب کو مجرمانہ غفلت برتنے کے الزام میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں پارلیمانی کمیٹی کی تفتیش کی روشنی میں کی گئی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز