Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرینگر میں محفل موسیقی منعقد کر کے حالات پر امن ظاہر کرنے کی کوشش ناکام

سرینگر میں محفل موسیقی منعقد کر کے حالات پر امن ظاہر کرنے کی کوشش ناکام
March 29, 2021

سرینگر ( 92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت کو خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ سرینگر میں موسیقی کی محفل منعقد کرکے حالات پرامن ظاہر کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ کشمیری نوجوانوں نے سٹیج پر چڑھ کر انڈیا کے خلاف خوب نعرےبازی کی۔

دنیا کی آنکھوں میں مودی حکومت کی دھول جھونکنے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی ، بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سب اچھا کا پراپیگنڈہ ایک بارپھر ناکام ہوگیا۔

سری نگرمیں محفل موسیقی کے ذریعہ کشمیریوں کا دل بہلانے کا بھارتی منصوبہ ناکام ہو گیا ، جرات مند کشمیری عوام نے نریندر مودی کی قابض فورسز کا سارا منصوبہ چوپٹ کر دیا ،  کشمیری نوجوان اسٹیج پر چڑھ گئے اور بھارت مخالف خوب نعرے لگائے، نوجوانوں نے مختلف مجسمے اور نمونے بھی توڑ ڈالے۔

افراتفری پھیلنے کے بعدکرائے کے فنکاروں نے بھاگنے میں ہی غنیمت جانی، سٹیج پر حریت کمانڈروں کے نعرے گونجتے رہے۔