سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست، نو آموز بیانکا نے پہلا یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

سرینا ولیمز، اپ سیٹ شکست، نو آموز بیانکا، پہلا ،یو ایس اوپن ٹینس، ٹائٹل، نیویارک،92 نیوز
۰۸ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۵ شام

نیویارک (92 نیوز) امریکی ٹینس کوئین سرینا ولیمز کو کینیڈا کی نو آموز ٹینس پلیئر بیانکا نے اپ سیٹ شکست دے کر پہلی مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یو ایس اوپن ویمن کیٹیگری کے فائنل میں 23 بار کی گرینڈ سلام فاتح امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کے ارمانوں پر کینیڈا کی بیانکا نے پانی پھیر دیا۔ امریکہ کی سرینا ولیمز کا آسٹریلیا کی مارگریٹ کورٹ کا سب سے زیادہ گرینڈ سلام جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

19سالہ کینیڈین کھلاڑی نے فائنل میں امریکی حریف کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ بیانکا نے پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں سرینا ولیمز نے میچ میں واپسی کی بھر پور کوشش کی مگر ناکام رہیں۔

بیانکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات، پانچ سے دوسرا سیٹ بھی جیت کر پہلی بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے سر پر سجا لیا اور اس طرح یو ایس اوپن ویمن سنگلز کا ٹائٹل جیتنے والی کینیڈا کی پہلی خاتون کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز