سرگودھا کی ہونہار مصورہ نے معذوری کو مجبوری نہ بننے دیا


Aisha Zahor
08 جولائی, 2020 3:49 شام

سرگودھا ( 92 نیوز)  سرگودھا کی ایک ایسی ہونہارمصورہ ہیں جنہوں نے  معذوری کومجبوری نہیں بننے دیا۔

شاہینوں کے شہر سرگودھا کی زرخیز مٹی ، اپنے اندر عزم و ہمت کی کئی داستانیں لیے بیٹھی ہے۔ ایسی ہی ایک کہانی 25 سالہ عائشہ ظہور کی ہے  جنہوں نے معذوری کو بلند حوصلوں میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔

بچپن سے پولیو کا شکار عائشہ نے نہ صرف ایم بی اے تک تعلیم حاصل کی بلکہ مصوری کے شوق کو بھی پروان چڑھایا۔

عائشہ ظہور نے اپنی مدد آپ کے تحت جیل روڈ پر واقع رہائشگاہ میں چھوٹی سی  آرٹس گیلری بنا رکھی ہے جہاں آویزاں کی گئی پینٹنگز مصورہ  کے  معاشرتی مسائل سے متعلق ذہن میں  پنپتے تخیلات  کی عکاسی کر رہی ہیں ۔

فن کے قدر دان خوبصورت فن پاروں کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔

عائشہ ظہور کا کہنا ہے کہ وہ لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں اپنے فن پاروں کی نمائش منعقد کرنا چاہتی ہیں جس کے لیے انہیں حکومتی سرپرستی درکار ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز