سرگودھا میں ٹریفک حادثہ، ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کامران یوسف جاں بحق

سرگودھا سیال موڑ ٹریلر پولیس گاڑی ٹکر ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کامران یوسف
۱۰ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۱۸ شام

 سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا میں سیال موڑ کے قریب موٹروے پر پولیس کی سرکاری گاڑی سیمنٹ سے بھرے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لاہور کامران یوسف ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے۔

سیال موڑ کے قریب لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لاہور کامران یوسف کی گاڑی سیمنٹ سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں کامران یوسف اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ایس ایس پی کامران یوسف ملک کا تعلق گجرات سے تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او افضال احمد کوثر اور ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا موقع پر پہنچ گئے، جس کے بعد دونوں نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ مومن منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب حادثے کا سبب بننے والا ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز