سرگودھا میں نیشنل انٹر ڈویژن باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

سرگودھا، نیشنل انٹر ڈویژن، باسکٹ بال چیمپئن شپ ، آغاز، 92 نیوز
۱۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۹ دن

سرگودھا (92 نیوز) نیشنل انٹر ڈویژن باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز سرگودھا میں ہو گیا، افتتاحی میچ میں لاہور نے ہزارہ ڈویژن کی ٹیم کو شکست دیدی۔

نیشنل انٹر ڈویڑن باسکٹ بال چیمپئن شپ میں سرگودھا کے علاوہ فیصل آباد، لاہور، ہزارہ، اسلام آباد، ملتان سمیت دیگر ڈویژنز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

اسپورٹس جمنیزیم میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں لاہور نے ہزارہ ڈویژن کی ٹیم کو ہرادیا، اس موقع پر کھلاڑیوں کا جوش دیدنی تھا،

کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کے لیے جی جان سے محنت کرتے نظر آئے۔کھلاڑیوںنے ملکی اور غیر ملکی سطح پر بہتر کھیل پیش کرنے کا عزم دہرایا۔

ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسے ایونٹس کو خوش آئند قرار دیا۔نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کے میچز دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو اس کھیل سے بھی محظوظ ہوئے اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے۔

تازہ ترین ویڈیوز