سرگودھا ،خاتون کے ہاں 7سال بعد 6بچوں کی پیدائش

سرگودھا ویب ڈیسک ‏ نجی ہسپتال ‏ ‏6بچوں کی پیدائش
۰۵ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ دن

سرگودھا( ویب ڈیسک )سرگودھا میں ایک خاندان کے ہاں خوشیوں کا چھکا لگ گیا ،  خاتون نے نجی ہسپتال میں ایک دو نہیں بلکہ ایک ساتھ چھ بچوں کو جنم دے دیا، اہل خانہ چھ بچوں کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گئے ۔

سرگودھا کے علاقے پھلروان کی رہائشی خاتون غزالہ بی بی کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی، نجی ہسپتال میں چھ بچوں کی پیدائش سے خاتون کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے ، اہل خانہ کے مطابق خوش نصیب جوڑے کی شادی کو 7 سال ہو چکے تھے تاہم ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی اور پورا خاندان ان کے ہاں بچوں کی پیدائش کے لیے دعا گو تھا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں ،  بچوں کی پیدائش کے بعد پورے اہل خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور خاندان کے لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے اور مبارکباد دیتے رہے ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں اور انھیں کچھ گھنٹے اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق سرگودھا میں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش کا پہلا واقعہ ہے اس سے قبل اسی ہسپتال میں ایک خاتون نے ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز