سرکاری ملازمین کے تقرر وتبادلے حکومت کے ہاتھ میں ہوتے ہیں ،سعید غنی


سرکاری ملازمین ‏ تقرر وتبادلے سعید غنی کراچی ‏ ‏92 نیوز
۲۸ جنوری, ۲۰۲۰ ۳:۳۰ شام

کراچی (92 نیوز) آئی جی سندھ سید کلیم امام کے یاد گار شہداء کی تقریب سے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے  وزیر اطلاعات سندھ  سعید غنی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلے حکومت کے ہاتھ میں ہوتے ہیں ، معلوم نہیں کونسی طاقت نے کلیم امام کو بتایا کہ ان کا تبادلہ نہیں ہوا۔

سعید غنی نے کہا کہ آئی جی پولیس کے معاملے پر وفاق کی جانب سے سندھ کے ساتھ دوہرا معیار رکھا جاتا ہے ، ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق پنجاب کی طرح آئی جی کے معاملے پر ہم کو بھی اختیار ہونا چاہئے،الیکشن کمیشن کے ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اور تقرری کا طریقہ کار بالکل مختلف ہوتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز