سرفراز احمد کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی، مصباح الحق

سرفراز احمد، سازش نہیں ہو رہی، مصباح الحق،لاہور، 92 نیوز
۲۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۲ شام

لاہور (92 نیوز) چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی، مستقبل دیکھتے ہوئے نئے لڑکوں کو موقع دیا ہے۔

چیف سلیکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے کپتان کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی کا ہوتا ہے، سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا، سرفراز احمد کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

مصباح الحق مزید بولے کہ چیئرمین پی سی بی نے بھی کہا تھا کہ کارکردگی دکھانا ہوگی، دروازے کسی کیلئے بند نہیں کئے، سرفراز سمیت تمام دیگر کرکٹرز ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز