Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرفراز احمد اور محمد حفیظ کا ٹویٹر پر تنازع کھیل کے میدان میں بھی چھایا رہا

سرفراز احمد اور محمد حفیظ کا ٹویٹر پر تنازع کھیل کے میدان میں بھی چھایا رہا
February 23, 2021

لاہور (92 نیوز) سرفراز احمد اور محمد حفیظ کے درمیان ٹویٹر پر تنازع کھیل کے میدان میں بھی چھایا رہا۔ محمد حفیظ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کی دھنائی کی تو سرفراز غصے میں بے قابو نظر آئے۔ دونوں کا تنازع بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔

پی ایس ایل میں لاہورقلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کوختم ہوئے 12 گھنٹے گزر گئے تاہم ابھی تک یہی مقابلہ ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، جس کی وجہ ہے سرفرازاحمد اور محمد حفیظ کے درمیان پیدا ہونیوالا نیا تنازعہ ہے، دونوں بڑے کھلاڑیوں کے درمیان تناؤ سوشل میڈیا سے کھیل کے میدان میں بھی ٹرانسفر ہوتا نظر آرہا ہے۔

فخرزمان اور محمد حفیظ نے شاندار بلے بازی سے 179رنز کا ہدف پورا کیا۔دونوں جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے باؤلرز کا بھرکس نکال رہے تھے تو سرفراز باربارغصے سے بھرے نظرآئے،ایک موقع پر تو انہوں نے فاسٹ باؤلرعثمان شنواری کو خوب کھری کھری سنا دیں۔

ٹوئٹرصارفین بھی سرفراز حفیظ تنازعے پر دلچسپ تبصرے کرتے نظرآئے۔سحرش نے ان دونوں کی لڑائی کو ایک فلم کے کرداروں سے تشبیہ دی۔اسامہ نے لکھا حفیظ نے چپکے سے میچ چرالیا اورسرفرازصرف غصہ ہی کرتے رہے۔جنید جمشید نامی صارف نے سرفراز کی وننگ ٹرافیز کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا یہ انکے حاسدین کیلئے ہے۔