سرفراز احمد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید

سرفراز احمد ، آسٹریلیا ، ٹیسٹ سیریز ، کم بیک ، پر امید
۱۰ نومبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۸ شام

 لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ مشکل رہا ہے۔ امید ہے ٹیم ٹیسٹ سیریز میں اچھا پر فارم کرے گی۔ مزید بولے کہ انھیں ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سابق کپتان نے بتایا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ انہیں کہا کہ آپ نے جو فیصلہ کرنا ہے کر لیں۔ بابراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بابر کو جتنا سپورٹ کر سکتے ہیں کرنا چاہیے۔ بابر اعظم میں صلاحیت ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ کپتانی بھی بہترین کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ان کے مایوس ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ یہ بھی کہا کہ کب کم بیک کرونگا۔ انہوں نے حوصلہ افزائی پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز