Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سردیوں کا سیزن طویل ، پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آ گئے

سردیوں کا سیزن طویل ، پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آ گئے
February 19, 2021

لاہور (92 نیوز) سردیوں کا سیزن مزید طویل ہو گیا۔ پنجاب کے بیشترمیدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔ موٹروے ایم تھری لاہور سے عبد الحکیم، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کر دی گئی۔

لاہور، شیخوپورہ ، گجرانوالہ ،گجرات  اورجہلم میں دھند کا راج ہے۔ مانگا منڈی ، پھول نگر، پتوکی رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں بھی دھند ہے۔ ساہیوال ، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال میں حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ ملتان، بستی ملوک، ظاہرپیر، لودھراں اور بہاولپورمیں بھی شدید دھند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے روڈ یوزرز دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔