Sunday, January 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سردار عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈرپاس کا افتتاح کردیا

سردار عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈرپاس کا افتتاح کردیا
November 26, 2020

ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لیے ایک ارب روپےکی لاگت سے بزدار سرکار کا پہلا منصوبہ تیار ہو گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نےفردوس مارکیٹ لعل شہباز قلندرانڈر پاس منصوبے کاافتتاح کیا،تختی کی نقاب کشائی کی اور دعائےخیرکی۔

انڈرپاس سےسنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک میں روانی آئے گی، گلبرگ اور کینٹ ایریا کے دوران آمدورفت بلا تعطل ہوگی ۔

وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےمیڈیا سے بات چیت میں اپوزیشن کاسیاسی نشانے پرلے لیا ، بولیں  دل پشوری کرنے کے بڑے مواقع آئیں گے پھر جلسے کرلیں، جلسے میں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی۔

560میٹر طویل  لعل شہباز قلندرانڈر پاس دونوں اطراف دو ،دولین پر مشتمل ہے۔