Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سردار عثمان بزدار اور چودھری پرویز الٰہی میں رابطہ ، سینیٹ انتخابات پر گفتگو

سردار عثمان بزدار اور چودھری پرویز الٰہی میں رابطہ ، سینیٹ انتخابات پر گفتگو
January 21, 2021

لاہور (92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹ الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں ، سیاسی رہنماؤں میں  رابطے تیز ہو گئے جب کہ  حکمت عملی تیار کی جانے لگی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی میں رابطہ ہوا ، دونوں میں  پارٹی رہنماؤں اور وزرا کو گروپ بناکر ٹاسک دینے پر اتفاق ہوا۔

دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ اتحادی جماعتیں سینیٹ الیکشن ملکر لڑیں گی، بہتر حکمت عملی سے اتحادی جماعت کے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیچہ وطنی میں مختلف وفود کی ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعلیٰ نے ماڈل بازاروں کی پلانگ اور سبزی منڈی چیچہ وطنی کی توسیع کے منصوبے کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔