Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرجانی ٹاؤن میں بارش کا پانی گھروں میں گھس گیا،سامان تیرنے لگا

سرجانی ٹاؤن میں بارش کا پانی گھروں میں گھس گیا،سامان تیرنے لگا
July 30, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں  ہونیوالی مسلسل بارش سے شہریوں کو شدید کوفت کا سامنا ہے سرجانی ٹاؤن کے مکین بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں  پانی گھروں میں داخل ہوگیا، کچن اور کمروں میں رکھا سامان پانی میں تیرنے لگا، انتظامیہ نے مکینوں کو لاوارث چھوڑ دیا۔ ادھر کراچی میں موسلا دھار بارش سے لٹھ ڈیم گڈاپ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس کے باعث سعدی ٹاؤن،سپرہائی وے اور اطراف کی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔ 92 نیوز کی ٹیم کٹھن راستوں سے ہوتی ہوئی لٹھ ڈیم اور ٹھڈو ڈیم پہنچ گئی لیکن انتظامیہ نہیں پہنچ سکی ،ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے پانی سڑکوں تک پہنچ گیا ہے۔ کراچی کے علاقے گڈاپ میں ٹھڈو لٹھ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے صورتحال خطرناک ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،ڈیم کے پانی سے سعدی ٹاؤن کا علاقہ شدید متاثر ہوسکتا ہے۔