سربراہ پاک فضائیہ کا نائیجیریا کا دورہ، ہم منصب سے ملاقات

سربراہ پاک فضائیہ، نائیجیریا کا دورہ، ہم منصب سے ملاقات، کراچی، 92 نیوز
۱۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۶ دن

کراچی (92 نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے نائیجیریا کا دورہ کیا، ایئر چیف کی نائیجیرین ہم منصب اور نائیجیریا کے وزیر دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نائیجیرین ائیر ہیڈکوارٹرز آمد پر نائیجیرین فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ایس بی ابو بکر نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا استقبال کیا، نائیجیرین ائیر فورس کے چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات کی۔ ائیر چیف نے نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل ریٹائرڈ بشیر صالحی مگاشی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں باہمی تعاون اور پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز