سرائےعالمگیر سے نائنٹی ٹونیوز کے نمائندے مرزا وسیم بیگ کو قتل کر دیا گیا

۳۱ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ دن

  سرائے عالمگیر (92 نیوز) سرائے عالمگیر سے نائنٹی ٹونیوز کے نمائندے مرزا وسیم بیگ کو گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد گھر منتقل کر دی گئی۔

سرائے عالمگیرمیں نمائندہ 92 نیوزمرزا وسیم بیگ حویلی میں کارکھڑی کرکے جب گھر کے دروازے کے قریب پہنچے تو پہلے سے موجود ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے،اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی صحافیوں اور پولیس کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔ مرزا وسیم کو چھ گولیاں لگیں۔

مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرزا وسیم دلیر اور نڈر صحافی تھا، مرزا وسیم پر حملہ معاشرے کے ضمیر پر حملہ ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز