سجاد علی 53 برس کے ہو گئے


سجاد علی ‏ ‏53 برس ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز ‏ سُریلی آواز ‏ کروڑوں دلوں پر راج ‏ پاکستانی گلوکار ‏
24 اگست, 2019 8:13 شام

کراچی ( 92 نیوز ) اپنی سُریلی آواز سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی گلوکار سجاد علی 53 برس کے ہوگئے ۔

جو گایا کمال گایا ، پاپ ہو یا کلاسیکل سننے والوں کےمن کو چھو گیا ۔سُروں کےپکے سجاد علی 53 برس کے ہو گئے ، انہوں نے اپنے  فنی کرئیر کا آغاز کلاسیکل گیت سے کیا مگر  90 کی دیہائی میں گانے بے بیا  سے ملی جس نے سجاد علی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اس کے بعد انہوں نے پلٹ کر نہ دیکھا۔

چیف صاحب،تیری یاد ستاندی ،ساحل پر کھڑے ہو،پانی پر چل رہی  ہے،تم ناراض ہو سمیت ایک سے بڑھ ایک سے بڑھ کر ایک گیت سننے والوں کے کانوں  میں آج بھی رس گھولتے ہیں۔

صرف گلوکاری ہی اداکاری   کے میدان میں بھی سجاد علی خاصے کامیاب رہے بطور ہدایت کار و اداکار فلم ایک اور لو اسٹوری میں  اداکارہ نرما کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا اور کامیابی نے انکے  قدم چومے  ۔

تازہ ترین ویڈیوز