Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سب سے پہلے پنجاب کو بچانا چاہیے، بلاول بھٹو

سب سے پہلے پنجاب کو بچانا چاہیے، بلاول بھٹو
March 4, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سب سے پہلے پنجاب میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا، کہتے ہیں سب سے پہلے پنجاب کو بچانا چاہیے، اپوزیشن بتائے گی عدم اعتماد کہاں اور کب ہوگا؟۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہاآپ کو اپنے ایم این ایز نے مسترد کیا ہے، کل پوری کی پوری حکومت پریس کانفرنس کرنے آگئی تھی۔، ہم نے اپنے تعلقات پر الیکشن لڑے ہیں، ہم جانتے ہیں اگلا الیکشن کون تیر کے نشان پر اور شیرکے نشان پر لڑنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا، ہم مل کر ہی لڑیں گے اور مل کر ہی ان کا مقابلہ کریں گے، پی ڈی ایم متفقہ طور پر فیصلے کرے گی،اور انہی فیصلوں پر عمل ہوگا۔ہم احتجاج پر کمٹڈ ہیں،جو ہمارا حق ہے، عدم اعتماد کافیصلہ پی ڈی ایم کا تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا، غیر جمہوری طریقے سے ہم کچھ نہیں کرسکتے، یوسف رضا گیلانی کی فتح پورے ملک کی فتح ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرے۔