ساہیوال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج


۲۰ جنوری, ۲۰۱۹ ۲:۴۶ شام

 لاہور (92 نیوز) ساہیوال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں سی ٹی ڈی کے سولہ نامعلوم اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

قوم کو افسردہ کرنے والے ساہیوال واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقتول خلیل کے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق دس اہلکار وردی اور چھ سادہ لباس تھے۔ مقدمے میں  دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے اندارج کے بعد  ورثا نے ساہیوال بائی پاس کے قریب احتجاج بارہ گھنٹے بعد ختم کردیا ۔ مقتولین کی میتیں لاہور کیلئے روانہ کر دی گئیں۔ دھرنا ختم ہونے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی  بھی بحال ہو گئی۔

خلیل کے ورثا  نے  ملزمان کی جلدازجلد نشاندہی کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ  کیا ہے۔

ساہیوال واقعہ  پر ملک بھر میں فضا سوگوار ہے۔ بوریوالا میں شادی والا گھر غم کی تصویر بنا ہوا ہے۔ واقعہ کیخلاف  خلیل کے ورثا اور اہل علاقہ  سراپا احتجاج تھے تاہم  مقدمے کے اندراج اور پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کر دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز