سانحہ 12 مئی کیس ، وسیم اختر میئر ہو کر بھی کچھ نہیں کر رہے ، عدالت


سانحہ 12 مئی وسیم اختر میئر عدالت کراچی ‏ ‏92 نیوز انسداد دہشتگردی عدالت
۲۱ ستمبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۰ شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے  وسیم اختر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ  آپ تو شہر کے میئر ہیں، لیکن پھر بھی کچھ نہیں کررہے ۔

کراچی میں سانحہ 12 مئی  کے 7 مقدمات پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی  ، عدالت نے میئر کراچی  کی سر زنش کردی ،  کہا کہ کراچی کے میئر ہونے کے باوجود شہر کیلئے کچھ نہیں کیا ، عدالت کے حکم پر میئر کراچی نے آفیشل وزٹ کیلئے حاصل کیا گیا پاسپورٹ واپس عدالت میں جمع کروادیا ۔

بعد ازاں میئر وسیم اختر نے  میڈیا سے گفتگو میں سندھ حکومت کی صفائی مہم کا ساتھ دینے کا اعلان کیا  اور کہا کہ شہر کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھنا ہوگا ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین ویڈیوز