سانحہ چونیاں کے ملزم سے مقتول بچوں کے والدین کی ملاقات

سانحہ چونیاں ‏ مقتول بچوں کے والدین پھانسی دینے کا مطالبہ لاہور ‏ ‏92 نیوز
۱۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۳۵ شام

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ چونیاں میں ملوث ملزم سے قتل ہونیوالے بچوں کے والدین نے ملاقات کی ، والدین نے چیف جسٹس سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل کی ۔

سانحہ چونیاں میں متاثرہ والدین نے چار بچوں کے قتل میں ملوث ملزم سہیل شہزاد سے ملاقات کی  ،  سفاک ملزم نے چاروں بچوں کے والدین کے سامنے تسلیم کیا ہے کہ بچوں کو میں نے اغواء کے بعد قتل کیا۔

مقتول بچے فیضان کے والد نے کہا کہ بس نہیں چل رہا  کہ میں  ملزم سہیل کو گلا گھونٹ کر مار دیتا، باقی  مقتول بچوں کے والدین  نے چیف جسٹس اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ درندہ صفت ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے اور  پھانسی  کے بعد ایک ہفتے پھندے پرلٹکایا جائے ۔

تازہ ترین ویڈیوز