Thursday, November 26, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

سانحہ چونیاں کے ملزم سے مقتول بچوں کے والدین کی ملاقات

سانحہ چونیاں کے ملزم سے مقتول بچوں کے والدین کی ملاقات
October 13, 2019 06:35 pm

لاہور ( 92 نیوز) سانحہ چونیاں میں ملوث ملزم سے قتل ہونیوالے بچوں کے والدین نے ملاقات کی ، والدین نے چیف جسٹس سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی اپیل کی ۔ سانحہ چونیاں میں متاثرہ والدین نے چار بچوں کے قتل میں ملوث ملزم سہیل شہزاد سے ملاقات کی  ،  سفاک ملزم نے چاروں بچوں کے والدین کے سامنے تسلیم کیا ہے کہ بچوں کو میں نے اغواء کے بعد قتل کیا۔ مقتول بچے فیضان کے والد نے کہا کہ بس نہیں چل رہا  کہ میں  ملزم سہیل کو گلا گھونٹ کر مار دیتا، باقی  مقتول بچوں کے والدین  نے چیف جسٹس اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ درندہ صفت ملزم کو سرعام پھانسی دی جائے اور  پھانسی  کے بعد ایک ہفتے پھندے پرلٹکایا جائے ۔

Contact Details