Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملنا، اُنکی بات سننا وزیراعظم کا کام ہے، مریم نواز

سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملنا، اُنکی بات سننا وزیراعظم کا کام ہے، مریم نواز
January 8, 2021

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکہتی ہیں ہزارہ برادری صرف ایک ہی مطالبہ کررہی ہے، وزیراعظم بتائیں کن مصروفیات کی وجہ سے وہ کوئٹہ نہیں جا رہے؟۔ سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملنا اور اُن کی بات سننا آپ کا کام ہے۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بےحسی، انسانیت سے عاری باتیں کیں۔ ہزارہ برادری پر قیامت ٹوٹ گئی، آپ ضد لگا کر بیٹھے ہیں۔ متاثرین کچھ مانگ نہیں رہے، کہتے ہیں دست شفقت رکھا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہونا آپ کا فرض ہے، کوئٹہ دھرنے میں کربلا جیسا منظر دیکھا، کچھ خواتین نے بتایا ان کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں بچا، جو مناظر دیکھے ان سے دل دہل گیا، بتا نہیں سکتی میرے کیا جذبات تھے۔