Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سانحہ مچھ کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

سانحہ مچھ کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
January 9, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) سانحہ مچھ کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہید کاکنوں کی نماز جنازہ علامہ ہاشم موسوی نے پڑھائی۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، وفاقی وزراء علی زیدی اور زلفی بخاری اور ورثا کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شہداء کی میتیں کوئٹہ کی امام بارگاہ ولی عصر منتقل کی گئیں تھیں، لواحقین غم سے نڈھال جبکہ شہر کی فضا سوگوار ہے، گزشتہ روز حکومتی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری نے احتجاجی دھرنا ختم کیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔