سانحہ موٹروے کا ملزم عابد ملہی گرفت میں نہ آسکا، ممکنہ حلیوں کے خاکے جاری


سانحہ موٹروے ، ملزم عابد ملہی ، گرفت میں نہ آسکا ، ممکنہ حلیوں ، خاکے جاری ، لاہور ، 92 نیوز
19 ستمبر, 2020 2:32 شام

لاہور (92 نیوز) سانحہ موٹروے کو 10 روز گزر گئے، مرکزی ملزم عابد ملہی گرفت میں نہ آیا، بیوی اور بھائیوں سمیت کئی رشتہ دار زیرحراست ہیں۔

شاطر ملزم نے حلیہ بدل لیا، پولیس کی جانب سے ملزم کے مختلف ممکنہ حلیوں کے خاکے جاری کردئیے گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے ملزم عابد ملہی کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

بہاولنگر سے گرفتار ملزم عابد کے بہنوئی عارف کے بھائی کو بھی حراست میں کے کیا گیا، ملزمان کی تصویریں منظر عام پر آ گئیں۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

تفشیشی ذرائع کے مطابق ملزم عابد اپنے رشتے داروں کے ساتھ کچھ دن پہلے تک رابطے میں رہا۔

تازہ ترین ویڈیوز