سانحہ ماڈل ٹاؤن ، جے آئی ٹی کو نواز شریف سے تحقیقات کی اجازت مل گئی

سانحہ ماڈل ٹاؤن
۱۶ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۴۹ شام

لاہور ( 92 نیوز ) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شریف برادران کی مشکلات بڑھنے لگیں ، جے آئی ٹی کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نواز شریف سے تحققیات کی اجازت مل گئی ۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم پیر کے روز نواز شریف کا بیان قلمبند کرے گی ۔

کیس  میں شہباز شریف پہلے ہی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو تحریری جواب جمع کرا چکے ہیں ۔ جے آئی ٹی نے شہباز شریف کے تحریری جواب کو مسترد کر دیا ہے ۔

جے آئی ٹی کا کہنا ہے شہباز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان قلمبند کروائیں۔

تازہ ترین ویڈیوز